ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروارناگر ماڈی آبشارمیں ڈوبنے سے 4 خواتین سمیت گوا کے6 سیاحوں کی موت

کاروارناگر ماڈی آبشارمیں ڈوبنے سے 4 خواتین سمیت گوا کے6 سیاحوں کی موت

Mon, 18 Sep 2017 15:02:31    S.O. News Service

کاروار 18؍ستمبر(ایس او نیوز) کاروارچینڈیا کے ناگر ماڈی آبشار کے پاس پیش آنے والے ایک دردناک حادثے میں 4خواتین سمیت گوا کے6 سیاحوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ گوا مڈگاؤں سے سیر وتفریح کے لئے 20 افراد پر مشتمل ایک گروپ کاروار آیا ہوا تھا۔جب یہ لوگ ناگرماڈی آبشار کے پانی میں کھیل رہے تھے تب اچانک پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے تیز بہاؤ کے اندر 6 افراد بہہ گئے۔ جن کی شناخت سمیر گواڈے (۳۲سال)،  سدھوچاری (۲۲سال)، رینوکا (۲۳سال)، فیوماپاچیو (۲۹سال) اور فرانسیلا پائریس(۲۱سال) سے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔فائر بریگیڈ اور پولیس کے تعاون سے اب تک 5لاشیں بر آمد کی گئی ہیں، جبکہ مزید ایک کی تلاش جاری ہے۔


Share: